the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

پیرس پیرا اولمپکس 2024 میں ہندوستان کتنے تمغے جیت سکتا ہے؟

10 تمغے
20 تمغے
30 تمغے
ll ٹرین کے علیٰحدہ حادثات میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ کاچی گوڑہ ریلوے پولیس کے مطابق 50 سالہ محمد اعظم ساکن وٹے پلی‘ فاطمہ نگر کل ملک پیٹ اور فلک نما کے درمیان ٹرین کی ٹکر سے ہلاک ہوگئے۔ ایک اور حادثہ شیورام پلی‘ فلک نما کے درمیان پیش آیا جہاں ٹرین کی زد میں آکر 55 سالہ ویرا سوامی ساکن راجندر نگر ہلاک ہوگیا۔ اسی طرح کے ایک اور حادثہ میں 34 سالہ پانڈو متوطن محبوب نگر ہلاک ہوگیا۔ 
کرکٹ بٹنگ کا ریاکٹ بے نقاب‘11 رکنی ٹولی گرفتار 
ll ایسٹ زون ٹاسک فورس ٹیم نے کرکٹ بٹنگ کا ریاکٹ بے نقاب کرتے ہوئے 11 افراد کو گرفتار کرلیا۔ ان کے قبضہ سے 58 ہزار روپئے نقد رقم اور دیگر اشیاء ضبط کرلی گئیں۔ پولیس کے مطابق آسان طریقہ سے روپئے کمان کے مقصد سے اس ٹولی نے باغ عنبر پیٹ اسٹریٹ نمبر 13 میں ایک مکان کرایہ پر حاصل کیا اور یہ لوگ ممبئی کی ٹولی سے رابطہ میں تھے۔ انہوں نے 9 افراد کو کرکٹ بٹنگ کی وصولی کے لئے مقرر کیا۔ باوثوق ذرائع کی اطلاع پر پولیس نے دھاوا کرکے 11 ملزمین محمد عبدالقدیر ساکن سالار نگر حیدرآباد‘ 49 سالہ شیخ محمد غوث ساکن مولا علی‘ 47 سالہ شیخ سمیر باشاہ متوطن کڑپہ‘ 24 سالہ شیخ عمران متوطن کڑپہ‘ 25 سالہ کرن کمار متوطن ورنگل‘ 25 سالہ دھرما راجو متوطن مغربی گوداوری‘ 30 سالہ ومشی کرشنا ساکن پٹیل عنبر پیٹ‘ 26 سالہ پٹھان محمد خان متوطن



کڑپہ‘ 23 سالہ عبدالعمران متوطن ضلع محبوب نگر‘ 25 سالہ شیخ چاند پاشاہ متوطن ضلع نلگنڈہ اور 24 سالہ شیخ باشاہ متوطن کڑپہ کو گرفتار کرلیا۔ ان کے پاس سے سیل فونس‘ 3 ایل سی ڈی ٹی پلیرس‘ 3 لیاپ ٹاپس‘ 3 سٹ پاکس اور ایک پرنٹر کے علاوہ دیگر اشیاء ضبط کرلئے۔ 
سائیکل سوار ہلاک
حیدرآباد۔ 31۔ جنوری (اعتماد نیوز) سڑک حادثہ میں سائیکل سوار ہلاک ہوگیا۔ میلار دیو پلی پولیس کے مطابق 35 سالہ ستیہ نارائنا ساکن اندرا نگر‘ بھدویل کل شام سائیکل پر جارہا تھا کہ ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر گر پڑا۔

ایس ایس سی امتحانات کا 27 مارچ سے آغاز
حیدرآباد۔ 31جنوری (اعتماد نیوز) ڈائرکٹر سرکاری امتحانات کے اعلامیہ کے مطابق ایس ایس سی سرکاری امتحانات 2014ء کا آغاز 27 مارچ سے ہوگا جو 15 اپریل تک جاری رہیں گے۔ ایس ایس سی امتحانات میں جن امیدواروں نے مراٹھی اور اوریا زبانیں فرسٹ لینگویج کے طور پر اختیار کی ہیں انہیں نئے نصاب کے مطابق امتحان تحریر کرنا ہوگا۔ ایک مرتبہ ناکام امیدوار جو زبان اول کے طور پر مراٹھی اور اوریا اختیار کئے ہیں انہیں قدیم نصاب کے مطابق امتحان تحریر کرنا ہوگا۔ ریگولر اور ایک مرتبہ ناکام تمام امیدوار جنہوں نے تامل زبان اول اختیار کی ہے انہیں نئے نصاب کے مطابق امتحان تحریر کرنا ہوگا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.